ابنا: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے راہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک گیر پر امن اور تاریخی دھرنا دینے پر پاکستان کے غیورعوام، مومنین کرام، علما اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جن کی پر امن جدوجہد کے نتیجے میں ایک غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر اور ان کی کابینہ دہشت گردوں کے خلاف جلد ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کریں تاکہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم جماعت اور تکفیری ٹولے کے نفرت انگیز بیانات اوروال چاکنگ کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ملک کی تمام دینی اور سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک نکاتی ایجنڈے پر مشترکہ جدوجہد کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
14 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 381692
کامیاب دھرنے پر غیور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ اب وقت آچکا ھے کہ ملک کی تمام دینی اور سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک نکاتی ایجنڈا پے مشترکہ جدوجہد کریں۔